اہم خبریںبین الاقوامی
فرانس، لاکھوں خواتین کا صنفی تشدد اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاج

پیرس: فرانس میں لاکھوں خواتین نے صنفی تشدد اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر درج نعروں میں حکومتی عہدیداروں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس انتہائی مسئلے کو یکسر نظرانداز کررہے ہیں۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق مغربی یورپ میں گھریلوتشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین کی سب سے زیادہ شرح فرانس میں ہے جہاں اس سال کم از کم ایک سو پندرہ خواتین موجودہ یا سابق شریک حیات کے ہاتھوں ہلاک ہوئیں۔



