شاداب خان کا ٹیم سرے کائونٹی سے معاہدہ طے پاگیا

0 26

لاہور: پاکستانی نوجوان کرکٹر شاداب خان کا سرے کائونٹی سے کھیلنے کا معاہدہ ہوا ہے۔لیگ اسپنرآئندہ برس سرے کی جانب سے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کھیلیں گے، 35ٹی ٹوئنٹی اور 43ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ اسپنر نے ورلڈکپ کے سات میچوں میں نوشکار کرکے اپنی اہلیت کا لوہا منوایا تھا۔شاداب خان نے سرے کانٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرے کی جانب سے کھیلنا اعزاز سمجھتے ہیں، بڑے عرصے سے کاونٹی کھیلنے کے موقع کا منظر تھا۔ آسٹریلوی بگ بیش کے بعد یہ انگلش کائونٹی سے معاہدہ ان کے کیرئر کا اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔سرے نے پہلی بار 2003میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتا تھا جس کے بعد وہ 2013میں فائنل تک ضرور پہنچی لیکن ناکام رہی، سرے کانٹی کے ڈائریکٹر ایلک اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کے شاندار باولر ہیں، ان کے آنے سے ہماری ٹیم کمبی نیشن بہتر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.