بھارت ، مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
نئی دہلی: بھارت میں مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا جہاں ڈلیوری بوائے مسلمان ہونے کی بنا پر انتہا پسند ہندو نے آرڈر ہی منسوخ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا مسلم ڈلیوری بوائے جب حیدر آباد دکن میں ہندو کسمٹر کو اس کا آرڈر دینے پہنچا تو وہ یہ جان کر آگ بگولہ ہوگیا کہ آرڈر فراہم کرنے مسلمان کیوں آیا۔ متعصب صارف نے ناصرف ڈلیوری بوائے کو مغلضات سنانے کے ساتھ آرڈر بھی منسوخ کر دیا۔ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی پولیس رپورٹ ضرور کریں گے۔ پوسٹ گریجویٹ مسلم ڈلیوری بوائے کے مطابق ہندو صارف کے رویے پر دلی صدمہ ہوا ہے۔