بجلی قوم کی امانت ہے جس کی خیانت برادشت نہیں کی جائے گی ‘ایکسین واپڈا سبی
سبی: ایکسین واپڈا سبی انجینئر سید آصف شاہ نے کہا ہے کہ بجلی قوم کی امانت ہے جس کی خیانت برادشت نہیں کی جائے گی ،بجلی کی چوری کی روک تھام کیلئے بلا تفریق شہر بھر میں واپڈا کے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا کیسکو صارفین اور سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کی ادائیگی فوری طور پر کریں بصورت دیگر کنکشن منقطع کرکے بھاری جرمانے کیے جائیں گے شہر بھر میں جاری گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں نادہندگان کے کنکشن کاٹ کردیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اپنے آفس میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سبی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی بھی موجود تھے۔ایکسین واپڈا سبی انجینئر سید آصف شاہ نے کہا کہ شہر بھر میں نادہندگا ن کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور صارفین کو بار بار تاکید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان پر مالی بوجھ کم سے کم ہوپہلی فرصت میں بلوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنا کر جرمانے سے بچا جائے اس میں ملک اور قوم کا بھی فائدہ ہے انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں کی نسبت سبی کے صارفین کو یہ کریڈٹ حاصل ہے کہ آدھے سے زیادہ شہری اپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو بروقت ادا کرکے اپنا فرض نبھاتے ہیں انہوں نے صارفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر گرینڈ آپریشن کے دوران جن کے کنکشن منقطع کیے جارہے ہیں ان کے کنکشن جرمانے اور بجلی بل کی ادائیگی کے بعد بحال کیے جائیں گے بجلی ملک وقوم کی امانت ہے اس کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہو ں نے واپڈا اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور صارفین کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبی کے میڈیا نے جب بھی کیسکو نے گرینڈ آپریشن شروع کیا تو انہوں نے ہماری آواز صارفین اور سرکاری اداروں تک ہماری آواز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔