عالمی برادری افغان معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کرداراداکرے : آرمی چیف
راولپنڈی ; آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان میں معیشت اورعوام کی بہتری کیلئےکرداراداکرے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امورکمیٹی کے چیئر مین گریگوری میکس نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، خطے کے تمام ممالک کیساتھ باہمی تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔ عالمی برادری افغانستان میں معیشت اورعوام کی بہتری کیلئے کرداراداکرے۔