گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد

0

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی، اس دوران مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے کو آئی ای ڈیز سے محفوظ بنانے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔

 

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.