کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت سمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے اجلاس

0 30

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں سمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب خان کاکڑ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میران بلوچ ، صدر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ رحیم آغا، مرکزی انجن تاجران رحیم کاکڑ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری یاسین مینگل، سنیئر نائب حضرت علی اچکزئی، شاہ رضا ہزارہ،حسن آغا ہزارہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے تمام سخت اقدامات کئے جائینگے احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، ریڑھی بان، نان بائی اور ریسٹورنٹس شام 7بجے تک کھلی رہیں گی اس کے بعد تمام دکانیں بندکر دی جائیگی سمارٹ لا ک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے اور پر عمل نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کرکے دکانداروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا اور ریسٹورنٹس شام 7 بجے تک صرف ٹیک اوے کریں گے کرونا کے پھیلائو کی روک تھام کے پیش نظر عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے حکومتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمدکے حوالے سے سوشل ، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں مہم چلائی جائے ،انہوں نے کہا کہ عوام دوران سفر موٹر سائیکل، گاڑی یا پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں اگر کوئی شخص ان مواقع پر ماسک کے بغیر پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا پیدل چلنے والے بھی ماسک کا استعمال لازمی کریں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انکے شناختی کارڈ ضبط کر کے چالان کر دیا جائے گا لہذا عوام اپنا اصل شناختی کارڈ لازمی اپنے ساتھ رکھیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے سیکرٹری آر ٹی اے کو بھی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اگر کوئی بھی ٹرانسپورٹر حکومتی اقدامات اور ایس او پیز کے برعکس پایا گیا تو مذکورہ گاڑی کو بند کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انجمن تاجران نے تمام تر فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی حکومتی اقدامات اور فیصلوں کی مکمل پاسداری کرتے رہے ہیں لہذا موجودہ حالات کے پیش نظر ہم ان تمام حکومتی اقدامات اور ایس او پیزکے حوالے سے دکانداروں اور عوام میں خصوصی شعور بیدار کرنے کے لیے ہرممکن ذرائع استعمال کرتے ہوئے کرونا کے پھیلا کی روک تھام کریں گے انہوں نے دکانداروں سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کرونا کے پھیلا کی روک تھام کے سلسلے میں ہدایات عوام کی جان کی تحفظ کے لئے ہیں لہذا موجودہ صورتحال میں دکاندار حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے کاروبار کریں تاکہ حکومت کو آسانی ہو سکے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں لہذا ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومتی کی احکامات پر من و عن عمل کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.