اہم خبریںبین الاقوامی

لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

کابل: افریقی ملک گیمبیا سے لندن پہنچنے والے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد ہوگئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی چارٹر ائیرلائن کی پرواز گیمبیا سے لندن کے گیٹ وک ائیرپورٹ پرپہنچی تھی۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کی صفائی اور چیکنگ کے دوران سیاہ فام نامعلوم شخص کی لاش پہیوں سے برآمد ہوئی۔

برطانوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس کوئی ایسی دستاویزات برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کا نام ، عمر اور قومیت کے بارے میں پتا چل سکے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button