ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔
انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟
