سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے ، مولانا عبدالواسع

0 35

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ آج سے ملک میں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، ساڑھے 3سال سے ترقیاتی منصوبے نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے، احتساب کے نام پر حکمران اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کیلئے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں سیاسی قیادت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب تو دنیا کے سامنے موجودہ حکمرانوں کی تمام پالیسیاں عیاں ہو چکی ہیں کیونکہ جن لوگوں نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے جدوجہد کی تھی آج وہی ملک کی تباہی میں اپنا بھرپور کردار اداکررہے ہیں، موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دیکر عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ سلیکٹڈ ایک وقت کی کھانے کیلئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں، اگر حکومت برقت ایل این جی منگوالیتے تو آج ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اب تک عملی طور پر اقدامات نہیں کیے گئے اگر حکمرانوں کا یہی رویہ رہا تو ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا۔ مولانا واسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے اور حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کیے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کے خاتمے تک عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.