برطانیہ،بریگزٹ پر دوبارہ ووٹنگ ، بورس جانسن کی درخواست مسترد
لندن: برطانوی وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں ایک اور دھچکہ لگاہے۔ اسپیکرنے بریگزٹ پر دوبارہ ووٹ کیلئے بورس جانسن کی درخواست مسترد کردی،اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی یورپی اتحاد سے انخلا کا مجوزہ معاہدہ منسوخ کرچکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں ایک اور دھچکہ لگاہے۔ اسپیکرنے بریگزٹ پر دوبارہ ووٹ کیلئے بورس جانسن کی درخواست مسترد کردی۔برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اسپیکر کو درخواست کی کہ ان کے بریگزٹ معاہدے کے نئے معاہدے کے مسودے پر ووٹنگ کرائی جائے لیکن جان برکو نے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کو بریگزٹ کے نئے معاہدے کے مسودے پر ووٹ کیلئے نہیں کہیں گے۔وہ پہلے ہی یورپی اتحاد سے انخلا کا مجوزہ معاہدہ منسوخ کرچکے ہیں۔جان برکو نے اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اکتیس اکتوبر سے اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔