شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کاکپتان بننانا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

0 32

کراچی : قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب ملک کو ٹی20 ورلڈ کپ تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان بنایا جاتا تو میری خیال میں وہ زیادہ بہتر انتخاب ہو سکتے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سرفراز کو کپتانی کے تینوں فارمیٹس سے ہٹانے کااعلان کرتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ اور بابراعظم کو ٹی 20 فارمیٹ کیلئے کپتان بنانے کااعلان کیا گیا تھا۔اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو ہمیشہ بہت سپورٹ کیا کیونکہ قومی ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بہتر ہوتا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر کی جگہ شعیب ملک کو کپتان مقرر کرتے کیونکہ شعیب ملک بہت عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔شاہد آفریدی نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سرفراز احمد کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ٹی20 کی عالمی نمبر ایک ٹیم بنی اور پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔انہوں نے سرفراز کو مشورہ دیا کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں کیونکہ ضروری نہیں کہ آپ پاکستان کے لیے ساری زندگی بحیثیت کپتان کھیلیں، آپ کھلاڑی کے طور پر بھی کھیل سکتے ہیں اور آپ کی عمر بھی اتنی باقی ہے کہ آپ مزید کھیل سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.