مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے ،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

1 34

کوئٹہ  بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے ، وزیر اعظم نے غریب کش اور غریب دشمن پیکج کا اعلان کردیاجو کہ ریلیف نہیں بلکہ تکلیف پیکیج ہے ، موجودہ پیکیج کے اعلان سے مہنگائی کا نیا طوفان برپاہوگا تبدیلی کے نام پر ملک وقوم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی کی والد کی عیادت اور محمد طاہر توحیدی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ جتک سید محمد گل آغا ناظم چہارم مولانا کلیم اللہ حاجی عبداللہ سلیمانخیل دلاور خان شیرانی حاجی برات خان حاجی نانی ماما اور سلطان محمد کاکڑ ود یگربھی موجود تھے ۔ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے کیا پسماندہ علاقوں میں بنی گالہ سے ٹیمیں لوگوں کو ای وی ایم کے استعمال کے طریقے بتانے جائیں گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے والا ہے عمران غربت اور مہنگائی کا چمپین ہیں ، تبدیلی کے نام پر اس ملک کے ساتھ فراڈ کی گیا پہلے معیشت تباہ کی گئی پھرہر روزگار چھینے گئے پھر لوگوں کے گھر گرائے گئے پھر مہنگائی کا طوفان لایا گیا اور اب آخر میں روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں حکومتی منسٹرز جو اپنے دور اپوزیشن میں باتیں کرتے تھے مہنگائی ہوگئی اب وہ کہاں مر گئے ہیں یا ان کی غیرت مر گئی ہے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم خود ایسے پیشگوئیاں کر رہا ہوں تو کونسا بےوقوف اور جاہل کاروباری شخصیت اس ملک میں سرمایہ کاری کریگا انہوں نے کہا کہ خدا کے لئے ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کے لیے سوچ لیں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت پھیلا پروگرام شروع ہو چکا ہے عمران خان نےمہنگائی کا 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جھوٹی تبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کے ٹولہ کو عبرتناک شکست ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تین سالوں میں غریب عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا صرف یوٹرن کے حد تک عوام کو بے وقوف بنایا گیا جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو کلی چلتن رئیسانی کلی خزان کلی شموزئی میں گیس پریشر کی مشکلات اور بجلی کے بحران اور علاقے کی پسماندگی سے آگاہ کردیا۔

1 Comment
  1. […] نکل سکا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ سے متعلق بلوچستان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے تاکہ صورت حال واضح ہوں، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.