اہم خبریںبین الاقوامی

شام ،اسرائیلی فضائی حملے،6غیر ملکیوں سمیت 23افراد ہلاک

دمشق: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی فورسز اور شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ مبصرین کے گروہ کا کہنا ہے کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔شامی مبصر برائے انسانی حقوق(ایس او ایچ آر)کا کہنا تھا کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 6 غیر شامی افراد تھے۔واضح رہے کہ ایران نے شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کے ساتھ ملک میں 8 سالہ خانہ جنگی میں شرکت کی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جو بھی ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم اسے نقصان پہنچائیں گے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک رات میں ایرانی القدس فورس اور شامی فوجی اہداف جن میں ویئر ہاسز اور فوجی کمانڈ سینٹر بھی شامل ہیں، کو نشانہ بنایا ہے۔فوج کے ترجمان جوناتھن کونریکس کا کہنا تھا کہ ‘سب سے اہم ہدف دمشق کے مرکزی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا، یہی وہ عمارت تھی جو ایران کے پاسداران انقلاب سازو سامان کی ایران سے شام اور شام سے آگے منتقلی کے لیے استعمال کرتی تھی۔خیال ر ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان پر بہت کم کوئی بیان دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button