اہم خبریںبین الاقوامی

شنگھائی نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے 35 نئے مراکز کا اعلان کر دیا

شنگھائی:  شنگھائی نے غیر ملکی فنڈ سے تعمیر ہونے والے 35 تحقیقی و ترقیاتی مراکزاورشہر میں کثیر الملکی کارپوریشنوں کے علاقائی ہیڈ
کوارٹرز کا اعلان کیاہے ،جس کے بعدمراکز کی کل تعداد1163 ہوگئی ہے، اس سے کثیر الملکی کارپوریشنوں کاچینی مارکیٹ میں اپنے قدم پھیلانے بارے مضبوط اعتماد کا اظہار ہوتا ہے، میونسپل حکومت نے کہا ہے کہ نئے35 لانچ کئے گئے مراکز میں سے 4 ہیڈ کوارٹرز ایشیاء کیلئے ، 3 عالمگیر تحقیقی و ترقیاتی مراکز اور14 کمپنیاں دنیا کی500سر فہرست اورعالمی صنعتی رہنمائوں میں سے ہیں جن میں کوکا کولا کمپنی اور جاپان آئی ٹوچو کارپوریشن شامل ہیں ،آئی ٹو چو شنگھائی لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹرہائیڈ فومی میزوتانی نے کہا ہے کہ آئی ٹوچو نے چین میں 10 سے زیادہ شاخیں قائم کی ہیں جن کا مقصد کام کرنے کی اہلیت کو بہتر بنانا ہے، شنگھائی میں نئے قائم کئے گئے علاقائی ہیڈ کوارٹرز چین میں تمام شاخوں کا چارج سنبھالیں گے، شنگھائی سادہ طریقہ کار کے تحت غیر ملکی زر مبادلہ انتظامیہ کیلئے کھلا ہے جو چین میں ہیٹیچو کی سرمایہ انتظامیہ کیلئے مستقبل میںمزید آسانیاں لائے گا ، ان ہیڈ کوارٹز اور تحقیقی و ترقیاتی مراکز کی خوشحال ترقی کی جانب پیشرفت سے شنگھائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے جنوری سے اکتوبر تک5670 نئے غیر ملکی سرمایہ کاری منصوبوں کے ذریعے اپنی تیز ترقی برقرار رکھی ہے جوگزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 34.3 فیصد زیادہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button