
برسبین: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 240رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اسد شفیق نے لاج رکھ لی اور76رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا ۔پاکستان کی جانب سے اظہرعلی39،محمد رضوان37،شان مسعود27اوریاسر شاہ26رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حارث سہیل1،بابر اعظم1،افتخار احمد7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے3، ہیزل ووڈ نے 2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔جمعرات کوآسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلا ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ گرین کیپس کی جانب سے شان مسعود اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلا نقصان شان مسعود کی صورت میں ہوا جو 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جسکے بعدپاکستانی کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 78رنز کے مجموعی اسکور پر 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔حارث سہیل آسٹریلیا میں ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی رنز مشین بابراعظم بھی ایک رن بنا کر آٹ ہو گئے جب کہ جارح مزاج افتخار احمد صرف 7 رنز بنا سکے۔75پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد صرف 19رنز کے اضافے سے قومی ٹیم کے 5کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔محمد رضوان نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر کینگرو بولرز کے خلاف اچھی مزاحمت کی لیکن 37کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہو گئے۔143رنز پر پاکستان کے 6کھلاڑی آٹ ہوچکے تھے۔اس موقع پر اسد شفیق کا ساتھ نبھانے محمد یاسر آئے اور دونوں نے مجموعے میں 84قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ 227 رنز پر یاسر شاہ پویلین لوٹ گئے ، انہوں نے 26رنز بنائے، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے، اسی مجموعے پر کمنز نے اسد شفیق کو بھی چلتا کیا، انہوں نے 76رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی نسیم شاہ تھے جنہوں نے 7رنز بنائے، عمران خان 5رنز پر ناٹ آٹ ہوئے۔پاکستان کے 240رنز میں سب سے زیادہ حصہ اسد شفیق کا تھا جنہوں نے 76رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے3، ہیزل ووڈ نے 2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔میچ سے قبل کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کو اسکواڈ میں دیکھ اچھا لگ رہا ہے تاہم محمد عباس کو نہ کھلانا مشکل فیصلہ ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔




