صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی آئندہ سال شکار کی غرض سے خاران آمد متوقع
واشک/ خاران : صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا آئندہ سال شکار کی غرض سے خاران آمد متوقع ہے جسکے لیئے تیاریوں کا آغاز کر دی گئی ہے اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے احمد عطاء بلوچ کو نمائندہ خاص مقرر کرکے تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو انتظامات کی نگرانی کرینگے جسکا تعلق بلوچستان سے ہونے کے باعث دونوں اضلاع میں بحیثیت بلوچ خاص اثروسوخ رکھتے ہیں آحمد عطا بلوچ ماضی میں بھی خاران اور واشک سمیت دیگر اضلاع میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور دونوں ضلعوں میں ترقیاتی اقدامات کا سہرا انکی کوششوں کا نتیجہ ہے حکومت پاکستان کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات کو چند سال قبل خاران کو لیز پر تلور کا شکار کرنے کے لیئے طویل مدت کے لیئے الاٹ کر دی گئی تھی دوہزار پانچ کو انتظامی طور پر تقسیم ہو کر ضلع کا درجہ پانے والے ضلع واشک اور خاران سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع بھی الاٹمنٹ میں شامل ہیں صدر متحدہ عرب امارات نے باقاعدہ اپنے آمد ورفت کے لیئے ضلع واشک کے شمسی میں عالمی معیار کی ائیرپورٹ بھی تعمیر کی ہے صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے خاران اور واشک میں صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زید النہیان نیکئی ترقیاتی اقدامات جن میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے دونوں ضلعوں میں اسپتال/ذرائع آمدورفت کے لیئے سڑکیں/شہری و دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے واٹرسپلائی اسکیمات/مساجد/طلبا کو وظائف/ہر سال مستحق افراد کو حج بیت اللہ کی زیارت کروانے سمیت رمضان المبارک کے مہینے میں آٹا /کھجور پیکج اور اسکولز بلڈنگ شامل ہیں جبکہ شیخ خلیفہ بن زید کے مقامی نمائندگان خصوصا نمائندہ خاص برائے پاکستان آحمد عطا بلوچ کا دونوں اضلاع کے مقامی معتبرین و سول سوسائٹی سے گہرے مراسم و روابط برقرار ہے جھنوں نے باقاعدہ الاٹ شدہ علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لی ہے جسکے باعث دونوں اضلاع کے مقامی لوگ شیخ خلیفہ بن زید اور انکی پوری نیٹ ورک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکی آمد کے منتظر ہیں صدر متحدہ عرب امارات کی آمد سے دونوں اضلاع میں ترقیاتی اقدامات کے امکانات ہے دوسری جانب ذمہ دار ذرائع کے مطابق صدر یو اے ای کو الاٹ شدہ واشک کی پاک ایران سرحد پر واقع تحصیل ماشکیل کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک اعلی حکومت شخصیت کی مبینہ کوششوں سے قطری شہزادوں کو رواں و آئندہ سال کے لیئے الاٹ کر دی گئی ہے جبکہ علاقائی افراد کی خواہش ھیکہ قطری شہزادوں کے بجائے صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید کی ہی الاٹمنٹ برقرار رہے جسکے لیئے ضلع واشک سے منتخب نمائندہ ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے تحصیل ماشکیل کو قطری شہزادوں کو الاٹ کرنے پر ردعمل میں کہا ھیکہ صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زید کا واشک اور خاران سے دوستی مثالی ہے قطری شہزادوں کو ماشکیل الاٹ کرنے میں ہمیں اعتماد نہیں لی گئی ہے علاقے سے منتخب رکن اسمبلی حاجی ذابد علی ریکی سمیت خاران اور واشک کے سول سوسائٹی کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں قطری شہزادوں کو الاٹمنٹ کے خلاف آواز بلند و احتجاج کا ارادہ رکھتے ہیں عوامی حلقوں کا مطالبعہ ھیکہ حکومت ایک اچھے اور خیرخواہ عالمی شخصیت صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زید النہیاں کی دل آزاری کے بجائے قطری شہزادوں کو ماشکیل میں تلور کا شکار کھیلنے کیلیئے جاری کردہ الاٹمنٹ کو منسوخ کی جائے۔