برازیل: جنگلات میں الگ تھلگ رہنے والے مقامی قبیلے کی نایاب ویڈیو جاری، بقا کو خطرات لاحق

0

برازیل کے ایمازون جنگلات میں کئی دہائیوں سے بیرونی دنیا سے الگ تھلگ زندگی گزارنے والے قبیلے کے افراد اچانک سامنے آگئے اور خوراک کی درخواست کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست مارانیاؤ میں آوا قبیلے کے تقریباً 20 افراد ایک مقامی گاؤں کے قریب قائم سرکاری چوکی پر پہنچے۔ انسانی حقوق کی تنظیم سروائیول انٹرنیشنل کے مطابق یہ 50 سال سے زائد عرصے میں قبیلے کے ان افراد کا بیرونی دنیا سے پہلا دانستہ رابطہ تھا۔ وائرل ویڈیو میں قبیلے کے افراد کو تیر کمان اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے، جو اشاروں سے خوراک مانگ رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.