اہم خبریںبلوچستان

صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد ایک انقلابی اقدام ہے

کوئٹہ 19نومبر :۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقاد ایک انقلابی اقدام ہے, جس سے نہ صرف لائیوسٹاک کے شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ اس صوبے میں صوبے کی لائیوسٹاک کو پاکستان اور عالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ تین روزہ لائیوسٹاک ایکسپو کے دورے کے دوران منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی نصف سے زائد آبادی کا ذریعہ روزگار گلہ بانی ہے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرکے صوبے کی معیشت میں مثبت اور تیز رفتار پیش قدمی لائی جا سکتی ہے- ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ اس ایکسپو کے انعقاد سے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہماری لائیوسٹاک متعارف ہوگئی اور اس کے لئے عالمی منڈیوں میں پذیرائی ملے گی- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن میں بھی صوبائی صوبے کی مصنوعات معدنیات پھلوں اور لائیواسٹاک کو جدید طور پر عالمی منڈیوں میں رسائی دلانا ہے تاکہ اس سے صوبے کے عوام کی انفرادی معاشی ترقی کے ساتھ صوبے اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرے اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے- انہوں نے ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان لائیو سٹاک کے مشیربرائے وزیراعلی مٹھا خان کاکڑ چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر اور دیگر اعلی حکام کو مبارکباد دی اور ایکسپو میں شرکت کرنے والے صوبے، ملک و دیگر ممالک سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا-

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button