بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثہ میں 5 افراد زخمی
خانقاہ ڈوگراں: لاہورسے راولپنڈی جانے والی نجی بس کے ڈرایور کواونگھ آجانے سے انٹر چینج خانقاہ ڈوگراں سے 2 کلومیٹر اسلام آباد کی طرف تیز رفتار ٹرالر سے ٹکرا گئی،حادثہ میں 5 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ہوئے 3 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا۔زخمیوں میں محمد وسیم ولد سراج دین- کوہاٹ، ریاض خان ولد محمد رفیق-کوہاٹ، اسلم ولد تنویر-پنڈی بھٹیاں، نورشاہ جہاں ولد میرشاہ جہاں – کرک اور زبیدہ زوجہ محمد احمد شامل ہیں، جبکہ موٹرویپولیس نے بس کوتحویل میں لیکرکاروای شروع کردی ہے۔