ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے لیویز ہیڈ کوارٹر سنجاوی کا دورہ کیا

0 29

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی نے لیویز ہیڈ کوارٹر سنجاوی کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی احسان انور نے لیویز فورس اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے ایمونیشن اور اسلحہ چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) مہر اللہ بادینی نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی رکھیں اور گشت کو زیادہ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید اسلحہ کریں گے اور تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے ،لیویز فورس اپنے استعداد کا ر کو مزید بڑھائیں اور جرائم کی بیخ کنی میں مزید کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.