وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ،لسبیلہ کے نوجوانوں کی کیریئر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی خصوصی پروگرام کاآغاز ہوگیا ہے

0 29

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ،لسبیلہ کے نوجوانوں کی کیریئر ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی خصوصی پروگرام کاآغاز ہوگیا ہے ضلعی ہیڈکوارٹراوتھل کے بعد حب کے نوجوانوں کو بھی پروگرام میں شامل کرنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے تعلیم دوست اقدامات کو لسبیلہ کے عوام نوجوانوں کیلئے احسن اقدام قرار دے رہے ہیں جمعے کے روز سی ایس ایس کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں سیمینار کا انعقادکیا گیاجس میں ملک کے نامور ماہر اقتصادیات اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر اعجاز قیصراور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے سینکڑوں نوجوانوں کو سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کے سلسلے میں راہنمائی فراہم کی ، تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حب نے بھی شرکت کی ،،ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی 21 جون بروز اتوار کو مضمون نویسی (English Essay) کا ٹیسٹ ہوگا جس میں کامیاب امیدواروں کو سی ایس ایس کی تیاری میں خصوصی معاونت فراہم کی جائے گی۔لسبیلہ کے نوجوانوں نے کیرئیرڈیولپمنٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھانے اور سی ایس ایس کے حوالے سے گائیڈ لائن فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر اعجاز قیصر اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال عالیانی کی تعلیم دوست پالیسی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات کی بدولت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی کیرئیر ً ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مواقع میسر کرنے کیلئے نیک نیتی اور میرٹ پر کئے جانیوالے اقدامات کی بدولت صوبے کی مستقبل کے ضامن نوجوانوں میں امید کی نء رمق پیدا ہوء ہے پیشہ ورانہ قابلیت اور میرٹ پر سی ایس ایس کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے نوجوان اس ملک اور صوبے کی بیوروکریسی میں بہتر انداز میں خدمت کے اہل ہونگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.