بھارت، قاتل گیم پب جی نے ایک اور نوجوان نگل لیا

0 34

نئی دہلی:  بھارت میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 21 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی، شیوم نامی نوجوان کھیل میں شکست پر دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیانپور تھانہ علاقے کے اشوک نگر میں ایک 21 سالہ نوجوان نے پب جی گیم میں شکست کھانے کے بعد خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق ضلع گونڈا سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ شیوم اپنی نانی کے گھر پر مقیم تھا،نوجوان گونڈا سے آئی ٹی آئی کی ڈگری حاصل کرکے کانپور نوکری کی تلاش میں آیا تھا۔شیوم لاک ڈان کی وجہ سے اپنی نانی کے گھر پر ہی رہتا تھا اور وقت گزاری کیلئے ہر وقت پب جی گیم کھیلا کرتا تھا، شیوم پب جی گیم کھیلنے کا بے انتہا عادی ہوگیا تھا۔ گھر والے اس کی عادت سے تنگ آچکے تھے اور اکثر اسے پب جی کھیلنے سے روکنے کی بھی کوشش کرتے تھے مگر نوجوان پر کسی بات کا کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے مطابق متوففی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شیوم نے پب جی کھیلتے کھیلتے کب خودکشی کرلی کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، جب گھر والوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش میں اسے خود کشی قرار دیا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس گیم کو انٹرنیٹ سائٹ سے ہٹا دیا جائے کیونکہ پب جی گیم کھیلنے سے نہ صرف نوجوانوں میں تشدد کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے بلکہ یہ کھیل کھیل میں اپنی جان گنوانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.