اہم خبریںپاکستان

گورنر پنجاب چودھری سرور کا فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے کی امداد کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین روپے کی امداد کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے بزنس کیمونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی اور بھی مدد کرینگے، گوہر اعجاز، میاں احسن اور ایس ایم منیر سمیت دیگر کا امداد میں تعاون پر شکر یہ ادا کر تا ہوں، اسلامی ممالک متحد ہو جائے تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ لڑیں گے، 21 مئی کو حکومت بھر پور  یوم یکجہتی فلسطین  منائے گی، کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button