تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا

0 29

لاہور :  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ محمد سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا۔ 12 اپریل کو تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس وقت کے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر نے کہا تھا کہ سعد رضوی کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

تحریک لبیک نے حکومت کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے 20 اپریل تک کا وقت دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملک گیر مظاہروں اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تحریک لبیک کی جانب سے ممکنہ مظاہروں کو مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سعید رضوی کو حراست لیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.