
سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے جمہوری وطن پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں سے ترقی خوشحالی عوام کا مقدر بن چکی ہے ،عام انتخابات کے بعد ر ی پولنگ میں عوام نے ووٹ کی پرچی ہمارے لیے استعمال کی اب ہماری ذمے داری ہے کہ عوامی مسائل کا تدارک کریں ہمیشہ حق وسچ کی جیت ہوتی ہیں ،حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمہوری وطن پارٹی سبی کے سینئر رہنما و سابق کونسلر میر بشیر خان باروزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں میر بشیر خان باروزئی کومبارک بادپیش کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ری پولنگ میں عوام نے ان کے حق میں فیصلہ دیا جو خوش آئندہے حق وسچ کی جیت ہوئی کیونکہ عام انتخابات میں عوام نے اپنا ووٹ جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی عوام دوست پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا ری پولنگ میں بھی عوام نے ووٹ کی پرچی کا درست استعمال کرکے جمہوری وطن پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا ہمیں امید ہے کہ سابق روایات کے مطابق ترقی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے فعال کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیح میں شامل ہے پارٹی کے عوام دوست اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے جمہوری وطن پارٹی کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہے حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جارہی ہے پارٹی عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی جو وعدے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے ان کو پورا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کررہا ہے انہو ں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا اپنا مقصد بنایا ہمیں کرسی یااقتدار کا کوئی شوق نہیں عوام کی پرچی ہما رے لیے استعمال ہوئی خدمت کر نے کیلئے کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں آئے اب ہماری ذمے داری ہے کہ عوامی مسئلہ مسائل کا خاتمہ کرکے ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیںجیت ہمیشہ حق وسچ کی ہوتی ہے عوام کا بھرپور ساتھ ہونے کی وجہ سے ری پولنگ میں کامیابی حاصل کی انہوں نے کارکناں کو ہدایات دی کہ وہ پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو ہر علاقہ میں فعال بناکر عوامی مسائل ومشکلات کے خاتمہ کیلئے کام کریںواضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کے ری پولنگ میں بھرپور کامیابی کی خوشی میں سبی سمیت بلوچستان بھر میں جمہوری وطن پارٹی کے کارکناں نے ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔



