اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ:  چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں یہاں نہ صرف لائیواسٹاک بلکہ سولر انرجی ونڈ انرجی ،زراعت،بنیادی ڈھانچہ،سیاحت کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں یہاں پر معدنیا ت گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے لائیو اسٹاک کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے زیادہ تر لوگوں کی معیشت کا انحصار بھی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلی بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپو 2019 کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے۔تقریب میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کے علاوہ مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز سفارت کار بھی موجود تھے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور ہم صوبے کی پہلی لائیو اسٹاک ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس اہمیت کے حا مل ایکسپو کے مہمان خصوصی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ماضی میں اس اہم نوعیت کے شعبے کی بہتری کے لیے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے گئے موجودہ حکومت لائیوسٹاک انڈسٹری کے فروغ کے لیے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں لائیوسٹاک کی پیداوار سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ 75 فیصد لوگوں کا انحصا ر آج بھی زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے بلوچستان کی لائیو اسٹاک گوشت اور دیگر اشیاء کی شکل میں بہتر خوراک کا ذریعہ ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں بلکہ لائیو اسٹاک کی پیداوار صحت دوست بھی ہے انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کی نمو کے لئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس شعبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر مل کر لے جائینگے۔انہوں نے سرمایہ کاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہ سرزمین قدرتی وسائل سے مالا مال ہے یہاں ہیرے، سونا اور دیگر معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں ہمارے پاس وسائل ہے آپ کے پاس اسکل اور سرمایہ ہے جبکہ مارکیٹ ہمارے پڑوس میں ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ ہمیں لائیو اسٹاک کے شعبے میں قابل ذکر پیشرفت کے ساتھ ساتھ ہمیں حلال فوڈ انڈسٹری،وول پروسیسنگ یونٹس،ترکی اور شترمرغ فارمنگ،کمرشل پولٹری فارمنگ،جدید مذبح خانے،گوشت پروسیسنگ،پیکنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ لائیو اسٹاک مارکیٹوں کے قیام کے لیے بھی اقدامات کرنے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button