مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال، برطانوی پارلیمنٹ میں ایک اور قرارداد پیش

0 32

لندن: کشمیر کی مخدوش اور خراب صورت حال پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کیٹ گرین نے ایوان میں قرار داد پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طانوی عوام کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش ہے اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جائے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کشمیر کی مخدوش اور خراب صورت حال پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کیٹ گرین نے ایوان میں قرار داد پیش کی ہے۔ کیٹ گرین نے یہ قرارداد برطانوی کائونٹی ٹریفورڈ کی عوام کی جانب سے جمع کرائی ہے،قرارداد کے مطابق برطانوی عوام کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال پر گہری تشویش ہے اور چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جائے۔ایوان میں اپنی قرار داد جمع کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاکھوں افراد قیدیوں کی زندگی گزار رہے ہیں،عالمی برداری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.