اہم خبریںشوبز

تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ ہیرو کا کردار ادا کرتا ہوں گا‘ ہمایوں سعید

کراچی:  فلم اور ٹی وی کے ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو کا کردار ادا کرتا رہوں گا لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے خود پر بڑی عمر کا ہونے کی تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے میں اسی طرح فلموں اور ڈراموں میں ہیرو کے کردار کرتارہوں گا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ناقدین کو زبان سے نہیں بلکہ اچھا کام کرکے جواب دیتا ہوں اگر کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے بطور ہیرو فلموں اورڈراموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تو میں صرف یہی کہوں گا کہ میں تو ہیرو کا کردار ہی کروں گا لہذا آپ لوگوں کو جتنی تنقید کرنی ہے کرلیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button