ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا آغا سراج درانی مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 16 اکتوبر 2025ء:

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گڑھی یاسین، کوٹ درانی میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج خان درانی کے گھر جا کر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سردار عبد الکریم جوکیو، رکن صوبائی اسمبلی نواب سردار خان اور برہان خان چانڈیو بھی موجود تھے۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آغا سراج درانی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات نہ صرف سوگوار خاندان بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم آغا سراج درانی کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص اور زیرک رہنما تھے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

Comments are closed.