عدالتی حکم پر ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ ریلوے کالونی میں مکانوں کی دیواریں مسمار کر دیں

0 45

کوئٹہ :  بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ ریلوے کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے جناح روڈ اور کالون روڈ سے متصل رہائشی مکانوں کی دیواریں منہدم کر دیں،عدالتی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اسٹیورٹ روڈ پر قائم دیواروں کو مسمار کر کے ملبہ ہٹائے جانے کے کام شروع کر دیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق مینگل کا کہنا ہے کہ لنک روڈ کے کھلنے سے کواری روڈ، سائنس کالج چوک سے ہاکی چوک اور ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے والا ٹریفک اکرام اسپتال کے ساتھ یوٹرن کے بجائے آسانی سے اس لنک روڈ کے ذریعے اپنے منزل مقصود کو پہنچے گا۔دوسری جانب نگران ڈویژنل سپریڈنڈنٹ محمد عمران سعید نے شکوہ کیا ہے کہ بنا کسی نوٹس کے ضلعی انتظامیہ نے ریلوے کالونی کے مکینوں کے گھروں کو بے پردہ کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ سڑکوں کی توسیع کے نام پر ریلوے کالونی کے مکینوں کو بے گھر کر رہی ہے۔ریلوے کے ملازمین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کرنے سے روکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.