فرانس بھی انتہا پسندی کی لپیٹ میں، مسلم خاتون سے سیاستدان کا ہتک آمیز رویہ

0 31

پیرس: فرانس کے انتہائی دائیں بازو کے سیاستدان نے کونسل میٹنگ میں شریک مسلمان خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاستدان جولیان اودوول نے کونسل کے اجلاس کے دوران مسلم خاتون کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور صدر سے خاتون کوحجاب اتارنے کاکہنے کا مطالبہ کیا۔سیاستدان کے رویے کی وجہ سے مسلم خاتون کے ساتھ بیٹھا ان کا بچہ بھی افسردہ ہو گیا اور فورا خاتون سے لپٹ گیا جب کہ خاتون اپنے بچے کو دلاسا دیتی رہیں ۔بعد میں کونسل کی صدر جولیان اودول نے سیاستدان کے رویے کو انتہائی ناگوار قرار دیا ہے ۔یاد رہے کہ فرانس میں بچوں کے ساتھ اسکول کی سرگرمیوں میں شریک ہونے والی ماں پر اسکارف پہننیپر قانوناََ کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور فرانس کی اسٹیٹ کونسل کے 2013 کے فیصلے کے مطابق مائیں اپنی پسند کا لباس پہن سکتی ہیں۔تاہم فرانس کے دائیں بازو جانب سے مسلسل دبائو بڑھایا جا رہا ہے کہ اسکول کی سرگرمیوں میں شریک ہونیوالی ماں کے اسکارف پہننے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔اس کی بعض لوگوں یہ دلیل دیتے ہیں کہ فرانس کے قانون کے تحت لڑکیاں اسکول میں ہیڈ اسکارف نہیں پہن سکتی ہیں اس لیے ان کی ماں پر بھی ایسی ہی پابندی عائد ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.