بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور مضر صحت خوراک کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،

0 27

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور مضر صحت خوراک کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نیو اڈہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں صفائی کے ناقص انتظامات، اشیاء کی تیاری میں استعمال ہونے والی کوکنگ آئل میں حشرات کی موجودگی پر معروف نمکو فیکٹری و بیکنگ یونٹ سیل کر دیا،تین ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کارنرز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی و غیر معیاری خوراک کی فراہمی جبکہ ایک ہول سیل ٹریڈر کو ناقص اور بی ایف اے کی جانب سے پابندی لگے مشروبات کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران غیر لیبل شدہ کوکنگ آئل اور ممنوعہ مشروبات برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں،مزید برآں فوڈ اتھارٹی حکام نے علاقے میں موجود جنرل اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز،ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مراکز مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اجزاء سے تیار کردہ اشیاء خوردونوش کی عوام کو فروخت یقینی بنانے جبکہ ورکرز کو ذاتی صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی، اس حوالے سے انہیں بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایات نامے بھی دیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.