آر ٹی اے کے عملے نے صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کوچ،2بسیں بند کردیا

0 40

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہٹہ ڈویژن میران بلوچ کی ہدایت پر آر ٹی اے کے عملے نے صوبے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 کوچ،2بسیں بند کردیا جبکہ 41 ڈرئیواروں کو وارننگ جاری کردیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوہٹہ نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں عوام اور ٹرانسپورٹرز کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے کو کھلنے کا فیصلہ کیا لہذا ٹرانسپورٹرز حکومتی ہدایات اور احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔ایس او پیز کے مطابق مسافروں کوبیٹھیں اورغیرضروری رش،سماجی فاصلے۔گاڈیوں میں اسپرے۔ماسک اور گلوز جیسے ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں۔حکومت کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم سب کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ہماری لاوپرائی اور کوتاہی سے وائرس مزید پھیل سکتی ہے اور اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو حکومت کو سخت فیصلے اٹھانے پڑسکتی ہیں۔لہذا ٹرانسپورٹرز حکومتی احکامات کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ چل سکے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.