چمن میں پاک افغان سرحدکی بندش کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

0 32

چمن: چمن شہر میں پاک افغان سرحد کے بندش کیخلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کی وجہ پاک افغان سرحد دو مارچ سے بند ہے۔ پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے مقامی افراد کی تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔چمن میں شٹرڈاؤن کی اپیل مقامی تاجروں،سیاسی پارٹیوں اور قبائلی عمائدین نے کی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار،تجارتی مراکز ،دکانیں اور مارکیٹیں مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.