
کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب )بلوچستان کے زیراہتمام کرپشن کے خاتمے میں اقلیتوں کے کردار کے حوالے سے سیمینار (آج) جمعرات کو ہوگا۔قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیراہتمام کرپشن کے خاتمے میں اقلیتوں کے کردار کے حوالے سے آج بروز جمعرات آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں عیسائی، ہندو، پارسی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن سابق جج مہتاکیلاش ناتھ کوہلی، سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ،وکٹر بشپ بھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر نیب کی شعور و آگہی مہم کے سلسلے میں کیتھولک سکولز کے مابین مضمون نویسی کے منعقدہ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔




