
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان (آج) جمعرات کو نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے ، کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان(آج) جمعرات کو نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے۔کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، شہر اقتدار میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں ، پروگرام کی کامیابی کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار متحرک ہے۔عثمان ڈار نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید سمیت اہم رہنماں سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کی حتمی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔کامیاب جوان پروگرام کے افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں وفاقی و صوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیادت اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے ، وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے لییاربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔



