اہم خبریںبین الاقوامی

جاپانی حکومت متاثرینِ طوفان کی بحالی پر ساڑے چھ ملین ڈالر خرچ کرے گی

ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی حکومت نے طاقتور سمندری طوفان ہاگیبیس سے متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور اشیائے ضرورت کی فراہمی اور علاقوں کی صفائی و ستھرائی کے لیے ساڑھے چھ ملین امریکی ڈالر مختص کر دیے ہیں۔ اس طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں چھیاسٹھ تک پہنچ چکی ہیں اور ابھی بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کم از کم گیارہ افراد لاپتہ ہیں اور امدادی ورکرز نے ان کے بچ جانے کے امکانات کو انتہائی کم بتایا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز ٹکرانے والے سمندری طوفان سے وسطی اور شمالی جاپان کے وسیع علاقے میں پانی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہروں فوکوشیما اور ناگانو کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں اب سیلابی پانی کے اترنے کے بعد حکام مالی نقصانات کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button