امریکی وزیر خارجہ اور نائب صدر ترکی روانہ

واشنگٹن: شام میں ترک فورسز کےآپریشن کو روکنے کیلئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیپو اور نائب صدر مائیک پینس اور وائٹ ہاوس کا وفد انقرہ کیلئے روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ترکی پر اقتصادی پابندیوں کے بعد صدر رجب طیب اردگان نے شمالی شام میں فوری جنگ بندی کی امریکی اپیل کو مسترد کر دی ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکی کی پیش رفت جاری رہے گی۔ان کا یہ بیان امریکی نائب صدر مائک پینس اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے بیان کے بعدسامنے آیا ہے۔شام میں ترک فورسز کےآپریشن کو روکنے کیلئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیپو اور نائب صدر مائیک پینس اور وائٹ ہاوس کا وفد انقرہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔دوسری جانب روس نے متنبہ کیا کہ وہ ترک اور شامی فوجوں کے درمیان تصادم کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ سرحدی علاقے سے کرد فوجوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے یہ کارروائی کر رہی ہے۔ترکی کرد قیادت والی شامی ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے۔




