لشکری رئیسانی کی یوسف رضا گیلانی و رضا ربانی سے ملاقات

0 30

متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے، لشکری رئیسانی کی بات چیت کوئٹہ , اسلام آباد : بلوچستان پیس فورم کے سربراہ و سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضاگیلانی اورسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اہم ملاقات کی، نوابزادہ لشکری رئیسانی نے میاں رضاربانی سے ملاقات میں اٹھارویں آئینی ترمیم پر من وعن عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکیا، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ودیگر بھی موجود تھے۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی کے قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ودیگر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاس میں سابق وزیراعظم سینیٹ میں قائد حزب اختلاف، پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی اور سینئر سیاستدان وسابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضاربانی سے اہم ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ملک میں پارلیمنٹ و آئین کی بالادستی، بلوچستان کو درپیش سنگین مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے اٹھارویں آئینی ترمیم کمیٹی کے چیئرمین و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضارربانی سے ہونے والی ملاقات میں اٹھارویں آئینی ترمیم پر من وعن عملدآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔نوابزادہ لشکری رئیسانی نے زور دیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کمیٹی کے ممبران کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اٹھارویں ترمیم پر من وعن عملدرآمدنہ ہونے پر ایک متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے۔ ملاقا ت میں سینئرپارلیمنٹیرینزنے نوابزادہ لشکری رئیسانی کی صوبے اور ملکی سیاست میں مظلوم و محکموم قوموں کیلئے جدوجہد اور کتاب دوست تحریک چلانے پر ان کی ستائش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.