عدنان جیلانی ہدایت کار فیصل بخاری کی صلاحیتوں کے معترف

0 32

کراچی : سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ فیصل بخاری ایک پروفیشنل ہدایتکار ہیں اور ان کے ساتھ ایک نئی ڈرامہ سیریل میں کام کر کے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں عدنان جیلانی نے کہا کہ ہر ہدایتکار کا فنکاروں سے کام لینے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور فیصل بخاری میں یہ خوبی ہے کہ وہ فنکار کو ضائع نہیں ہونے دیتے بلکہ پراجیکٹ کے دوران ان کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایک بڑے ہدایتکار کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میری اور ان کی کیمسٹری بنے گی، اس وقت میری تین ڈرامہ سیریلز زیر تکمیل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.