
زیارت: زیارت کے علاقے سنجاوی کے قریب نیشنل بینک کی گاڑی الٹنے سے 4سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے میں نیشنل بنک کوئٹہ برانچ کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیںفوری طور پر سنجاوی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، بینک کی سیکورٹی گاڑی کوئٹہ سے سنجاوی جارہی تھی۔ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے ۔




