اہم خبریںکھیل

پاکستان، آسٹریلیا اے2روزہ پریکٹس میچ، گرین شرٹس نے اسد شفیق کی سنچری کی بدولت 7وکٹوںپر386رنز بنا لئے

پرتھ :  پاکستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں اسد شفیق کی شاندار سنچری کی بدولت 7وکٹوں کے نقصان پر386رنز بنا لئے،حارث سہیل، عابد علی دوسرے پریکٹس میچ میں بھی ناکام رہے، پہلے روز کے ختم ہونے تک اسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ بابر اعظم63، شان مسعود76، امام الحق 44رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔جمعہ کو پرتھ میں جاری آسٹریلیا اے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قائمقام کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بخار کی وجہ سے دوسرے پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکے،پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عابد علی نے اننگز کاآغاز کیا، جس کے آغاز میں ہی پاکستان کو نقصان برداشت کرنا پڑا، عابد علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، نئے آنے والے بلے باز شان مسعود نے امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹکیلئے70رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، امام الحق 44رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز حارث سہیل بھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف دو رنز بنا کر لوٹے گئے، محمد رضوان 22رنز بنا کر پویلین لوٹے،اسد شفیق نے 172گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 63، شان مسعود76، امام الحق 44، افتخاراحمد5رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، کاشف بھٹی 76رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔(اح+رڈ)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button