اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی جنگی طیاروںکے فلسطینی ٹھکانوں پر حملے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

غزہ:  اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کے جواب میں جمعہ کو فلسطینی اسلامی جہاد(پی آئی جے )کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ،فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں القدس بریگیڈ کے کئی علاقوں میںتربیتی سہولتوں کو نشانہ بنایا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی،ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہازوں نے دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا جن کا تعلق غزہ کی پٹی میں پی آئی جے سے ہے ، گزشتہ روزفلسطینیوں نے غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر کئی راکٹ داغے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا نا ہی کسی نقصان کی کوئی اطلاع ملی ہے،راکٹ حملوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button