صدر مملکت آصف علی زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ایوانِ صدر میں ملاقات

16

صدر مملکت آصف علی زرداری سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ایوانِ صدر میں ملاقات

صدر مملکت نے الیاس محمود نظامی کو رومانیہ میں پاکستان کا سفیر نامزد ہونے پر مبارک باد دی

رواں سال پاکستان اور رومانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے: صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری نے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور عوامی روابط میں تعاون کے فروغ پر زور دیا

صدر مملکت نے ہدایت کی کہ نامزد سفیر معاشی سفارت کاری کو ترجیح دیں تاکہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو سکے

صدر مملکت نے قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے پر زور دیا

صدر مملکت نے 2025 کے تجارتی و اقتصادی تعاون کے معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی ثقافت، فن اور ورثے کو اجاگر کرنے اور سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا

Comments are closed.