خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں 12 نشستوں پر 19 اکتوبر کو ہونیوالے تیسرے بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں
خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں 12 نشستوں پر 19 اکتوبر کو ہونیوالے تیسرے بلدیاتی انتخابات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا ووٹ استعمال کرسکیں، یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا سعید گل نے آج پشاور میں اپنے دفتر میں انتظامات کے حوالہ سے ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں پولیس، صوبائی حکومت کے عہدیداران اور دیگر اداروں کے عمائیدوں نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان نے اجلاس کو 19 اکتوبر 2025 کو ہونیوالے تیسرے بلدیاتی ضمنی انتخابات اور این اے ون چترال اور این اے 18 ہری پور کی خالی نشستوں پر 23 نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال اور این اے–18 ہری پور میں بھی الیکشن ہورہے ہیں جو خیبرپختونخوا کے سات اضلاع جن میں کوہاٹ، ڈی آئ خان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ اور اپر دیر شامل ہیں، میں 12 ویلیج کونسلوں میں مجموعی طور پر 8 خالی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں، جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،
اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 88،359افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس کے لئے 66 پولنگ اسٹیشن اور 201 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 23 پولنگ اسٹیشن حساس اور 5 پولنگ اسٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں، جس کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں،
صوبائ الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں، اور حساس اور زیادہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر معمول سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائینگے، اس حوالہ سے تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطہ میں رہیں گے۔ اس سلسلے میں صوبائی اور ضلع سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیگےا جس میں 24 گھنٹے عملہ موجود ہوگا۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے صوبائ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوں گے۔
ترجمان
صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا
Comments are closed.