گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آغا سراج درانی دہائیوں تک عوامی خدمت کے استعارے رہے، ان کی سیاسی بصیرت، استقامت اور جمہوریت سے وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
گورنر نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی اور سندھ کے عوام کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حقیقی اثاثہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آغا سراج درانی کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک تجربہ کار سیاستدان اور شہید بھٹو کے سپاہی سے محروم ہو گئی ہے۔
Comments are closed.