نیشنل یوتھ سمٹ بلوچستان 2025 — نوجوانوں کی بھرپور شرکت، بااختیار مستقبل کی سمت اہم قدم
کوئٹہ (15 اکتوبر 2025):
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ہدایت کے مطابق نیشنل یوتھ سمٹ بلوچستان 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، اُن کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔
صوبائی سیکریٹری برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز دُرا بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، اور حکومت اُنہیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ سمٹ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو اپنی لیڈرشپ، تخلیقی سوچ، اور سماجی کردار کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
ایونٹ کے شرکاء نے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا اور امید افزا اقدام ہے۔
Comments are closed.