کینیڈا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیاروں میں تصادم، ایک دریا برد
اوٹاوا: کینیڈا میں دوران پرواز فضا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا برد ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے دونوں طیاروں میں موجود افراد محفوظ رہے۔
