بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل

0

کوئٹہ:  بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ریٹرنگ آفسران نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔جس کے مطابق بلوچستان کے ان 32 اضلاع میں خواتین کی 2082 مخصوص نشستوں پر 3263 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ اسی طرح کسان کی 902 مخصوص نشستوں پر 1820 کاغذات نامزدگی، ورکرز کی 902 نشستوں پر 1807 کاغذات نامزدگی جبکہ غیر مسلم کی 902 نشستوں پر 316 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفسران 15 سے 17 نومبر تک ان امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.